Thursday, 11 September 2025

سرائیکی قومی دن

سرائیکی زبان کا قومی دن 22 نومبر (9 مگھر) کو منایا جاتا ہے۔ سرائیکی قوم اس دن کو سرائیکی زبان کے فروغ اور تحفظ کے عزم کے ساتھ مناتی ہے۔ سرائیکی وسیب سمیت دنیا بھر میں موجود سرائیکی لوگ اس دن کو مناتے ہیں۔
اس دن کے موقع پر:
سیمینار اور جلسے منعقد ہوتے ہیں۔
اخبارات خاص ایڈیشن شائع کرتے ہیں۔
ریڈیو اور ٹی وی پر سرائیکی زبان کے بارے میں پروگرام ہوتے ہیں۔
یہ دن سرائیکی قوم کے لیے ایک جشن کا دن ہے۔ سرائیکی لوگ ثقافتی لباس پہنتے ہیں اور روایتی کھانے پکاتے ہیں۔
سرائیکی قومی دن
22 نومبر سرائیکی زبان کا قومی دن ہے۔ یہ دن سرائیکی زبان اور سرائیکی ثقافت کا مشترکہ دن ہے۔ یعنی 22 نومبر سرائیکی قوم کا قومی دن ہے۔
21 فروری صرف زبانوں کا عالمی دن ہے۔
6 مارچ صرف سرائیکی اجرک کا دن ہے۔

تاریخ

22 نومبر 2020 کو سرائیکی وکی پیڈیا اور سرائیکی وِکشنری کی منظوری ہوئی۔ سرائیکی وکی پیڈیا کی منظوری سے سرائیکی زبان ایک نئے دور میں داخل ہوئی۔
سرائیکی زبان کا قومی مہینہ
21 نومبر 1970 کو ریڈیو پاکستان ملتان قائم ہوا۔ اس کے ساتھ سرائیکی کو پھلنے پھولنے کا موقع ملا۔ نومبر سرائیکی زبان کا قومی مہینہ ہے۔ ہر سال نومبر میں راجن پور کے مہیر علاقے میں عاشق بزدار سرائیکی میلہ منعقد کراتے ہیں۔ یہ میلہ 1986 سے جاری ہے۔
نومبر 2024 میں پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ لاہور کی جانب سے گیارہویں جماعت کی سرائیکی کتاب چھپ کر مارکیٹ میں آئی۔
نومبر 2024 میں سرائیکی کو میٹا اے آئی میں شامل کیا گیا۔ میٹا اے آئی، ورڈ پریس، فائر فاکس، وکی پیڈیا اور گوگل میں سرائیکی کی شمولیت سے یہ ایک عالمی زبان بن گئی ہے۔

سرائیکی قومی دن 2024

22 نومبر 2024 کو پورے سرائیکی وسیب میں یہ دن منایا گیا۔ مرکزی تقریب وسیب ہاؤس رشید آباد ملتان میں منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت ظہور دھریجہ نے کی اور آصف خان لغاری نے آن لائن خطاب کیا۔ کراچی میں بھی سرائیکی قومی دن منایا گیا۔ اس موقع پر سرائیکی گیت بھی ریلیز ہوئے۔

قومی دن منانے کا مقصد

سرائیکی قومی دن ایک اہم موقع ہے جو ہر سال 22 نومبر کو منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد سرائیکی ثقافت، زبان اور تاریخ کو فروغ دینا ہے۔ سرائیکی قوم اپنی ایک منفرد پہچان رکھتی ہے اور اس دن کو منا کر اس پہچان کا اظہار کرتی ہے۔
اس دن سرائیکی لوگ بڑے جوش و خروش کے ساتھ مل کر اپنے ثقافتی پروگرام منعقد کرتے ہیں۔ اس دن مشاعرے، موسیقی کی محفلیں اور روایتی کھیلوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ سرائیکی لوگ اپنے روایتی کپڑے پہن کر اپنی ثقافت سے محبت کا اظہار کرتے ہیں۔
اس دن کو منانے کا ایک اور مقصد سرائیکی لوگوں میں اتحاد پیدا کرنا ہے۔ اس موقع پر لوگ مل کر ایک دوسرے کے ساتھ اپنے دکھ سکھ بانٹتے ہیں۔ اس دن کو منا کر سرائیکی لوگ اپنی ثقافت اور زبان کو پوری دنیا میں متعارف کرواتے ہیں۔
سرائیکی قومی دن ایک یاد دہانی ہے کہ ہمیں اپنی ثقافت اور زبان کی حفاظت کرنی چاہیے اور اسے اگلی نسل تک پہنچانا چاہیے۔ ہم سب کو مل کر اس دن کو منانا چاہیے اور اپنی ثقافت اور پہچان پر فخر کرنا چاہیے۔

Friday, 22 August 2025

Flag of Saraikistan

سرائیکستان کا جھنڈا سبز، سرخ اور پیلے رنگوں پر مشتمل ہے؛ سبز رنگ پاکستانی پرچم کے رنگ کو ظاہر کرتا ہے اور سرائیکستان کی موجودہ صورتحال اور قدیم ریاست ملہیر کی نمائندگی کرتا ہے؛ لال رنگ محبت، جوش اور قربانی کی علامت ہے جبکہ پیلا رنگ خوشی، امید اور صحرائے روہی کے سرسوں کے پھولوں اور بہار کا استعارہ ہے. 

رنگوں کی علامتیں 

سبز رنگ:

پاکستانی پرچم کے رنگ کی عکاسی کرتا ہے.

سرائیکستان کی موجودہ صورتحال کی علامت ہے.

قدیم ریاست ملہیر اور صحرا کے رنگ کی نمائندگی کرتا ہے.

لال رنگ:

محبت، جوش، طاقت اور قربانی کا متمنی ہے.

تاریخی طور پر جنگ اور بہادری سے منسلک رہا ہے.

پیلا رنگ:

خوشی، امید اور زندگی سے جڑا ہوا ہے.

روہی کے صحرا اور سرسوں کے پھولوں کی نمائندگی کرتا ہے.

علم، عقل اور سونے کی علامت بھی ہے.



Saturday, 16 August 2025

A Concept of States in Pakistan

 A concept of potential states of Pakistan. A true Federal structure with bicameral legislatures in all states, with Islamabad Federal Capital Territory having its own CM (instead of the mayor) and a Lieutenant Governor and a small unicameral assembly. States should have their own constitution, laws, taxes, and they should be able to have their own official languages. They should be able to communicate with the centre in either English or Urdu, and each state should get 30 senators (elected by popular vote). In the National Senate, with Islamabad getting 5 for a total of 245 General Senators (There are also 55 reserved seats in the Senate). The National Assembly should have a total of 500 MNA’s, with the distribution of National Assembly seats (constituencies) on the basis of population. State - Population (2017) - Districts - Capital - Seats in the NA

Punjab - 75,246,065 - 28 - Lahore - 176

Sindh - 47,854,510 - 30 - Karachi - 110

Saraikistan - 36,437,184 - 15 - Multan - 85

KPK - 29,031,450 - 28 - Peshawar - 69

Balochistan - 12,335,129 - 35 - Quetta - 30

Hazara - 4,776,920 - 9 - Abbottabad - 11

Azad Jammu & Kashmir - 4,045,366 - 10 - Muzaffarabad - 10

Gilgit Baltistan - 1,492,924 - 14 - Gilgit - 4

Islamabad - 2,003,368 - x - x - 5

Senators will be elected by popular vote(as I already said), and the residents of a particular state will be able to elect each and every senator i.e. a resident of a state will be able to vote for all 30 seats. The remaining 55 seats in the Senate will be reserved seats divided among the reserved groups as follows

  • 40 Seats for Women

  • 15 Seats for religious minorities. Out of these 8 seats will be reserved for Hindus, 4 seats for Christians and 1 seat each for Sikhs, Parsis and Qadianis. These reserved seats will be contested as follows

  • Each state will get 5 women seats and only the women living in those states will be able to elect these reserved senators.

  • The seats reserved for religious minorities will be national level seats and will be directly elected by the people of that specific faith regardless of which state they live in. That is, the Hindu community throughout Pakistan will be able to elect the 8 Hindu senators and so on. P.S: This is just a concept, I am aware that something like this cannot happen in our country. Anyways let me know what you guys think. 
    Reerence: A Concept of States in Pakistan