Thursday, 11 September 2025

سرائیکی قومی دن

سرائیکی زبان کا قومی دن 22 نومبر (9 مگھر) کو منایا جاتا ہے۔ سرائیکی قوم اس دن کو سرائیکی زبان کے فروغ اور تحفظ کے عزم کے ساتھ مناتی ہے۔ سرائیکی وسیب سمیت دنیا بھر میں موجود سرائیکی لوگ اس دن کو مناتے ہیں۔
اس دن کے موقع پر:
سیمینار اور جلسے منعقد ہوتے ہیں۔
اخبارات خاص ایڈیشن شائع کرتے ہیں۔
ریڈیو اور ٹی وی پر سرائیکی زبان کے بارے میں پروگرام ہوتے ہیں۔
یہ دن سرائیکی قوم کے لیے ایک جشن کا دن ہے۔ سرائیکی لوگ ثقافتی لباس پہنتے ہیں اور روایتی کھانے پکاتے ہیں۔
سرائیکی قومی دن
22 نومبر سرائیکی زبان کا قومی دن ہے۔ یہ دن سرائیکی زبان اور سرائیکی ثقافت کا مشترکہ دن ہے۔ یعنی 22 نومبر سرائیکی قوم کا قومی دن ہے۔
21 فروری صرف زبانوں کا عالمی دن ہے۔
6 مارچ صرف سرائیکی اجرک کا دن ہے۔

تاریخ

22 نومبر 2020 کو سرائیکی وکی پیڈیا اور سرائیکی وِکشنری کی منظوری ہوئی۔ سرائیکی وکی پیڈیا کی منظوری سے سرائیکی زبان ایک نئے دور میں داخل ہوئی۔
سرائیکی زبان کا قومی مہینہ
21 نومبر 1970 کو ریڈیو پاکستان ملتان قائم ہوا۔ اس کے ساتھ سرائیکی کو پھلنے پھولنے کا موقع ملا۔ نومبر سرائیکی زبان کا قومی مہینہ ہے۔ ہر سال نومبر میں راجن پور کے مہیر علاقے میں عاشق بزدار سرائیکی میلہ منعقد کراتے ہیں۔ یہ میلہ 1986 سے جاری ہے۔
نومبر 2024 میں پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ لاہور کی جانب سے گیارہویں جماعت کی سرائیکی کتاب چھپ کر مارکیٹ میں آئی۔
نومبر 2024 میں سرائیکی کو میٹا اے آئی میں شامل کیا گیا۔ میٹا اے آئی، ورڈ پریس، فائر فاکس، وکی پیڈیا اور گوگل میں سرائیکی کی شمولیت سے یہ ایک عالمی زبان بن گئی ہے۔

سرائیکی قومی دن 2024

22 نومبر 2024 کو پورے سرائیکی وسیب میں یہ دن منایا گیا۔ مرکزی تقریب وسیب ہاؤس رشید آباد ملتان میں منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت ظہور دھریجہ نے کی اور آصف خان لغاری نے آن لائن خطاب کیا۔ کراچی میں بھی سرائیکی قومی دن منایا گیا۔ اس موقع پر سرائیکی گیت بھی ریلیز ہوئے۔

قومی دن منانے کا مقصد

سرائیکی قومی دن ایک اہم موقع ہے جو ہر سال 22 نومبر کو منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد سرائیکی ثقافت، زبان اور تاریخ کو فروغ دینا ہے۔ سرائیکی قوم اپنی ایک منفرد پہچان رکھتی ہے اور اس دن کو منا کر اس پہچان کا اظہار کرتی ہے۔
اس دن سرائیکی لوگ بڑے جوش و خروش کے ساتھ مل کر اپنے ثقافتی پروگرام منعقد کرتے ہیں۔ اس دن مشاعرے، موسیقی کی محفلیں اور روایتی کھیلوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ سرائیکی لوگ اپنے روایتی کپڑے پہن کر اپنی ثقافت سے محبت کا اظہار کرتے ہیں۔
اس دن کو منانے کا ایک اور مقصد سرائیکی لوگوں میں اتحاد پیدا کرنا ہے۔ اس موقع پر لوگ مل کر ایک دوسرے کے ساتھ اپنے دکھ سکھ بانٹتے ہیں۔ اس دن کو منا کر سرائیکی لوگ اپنی ثقافت اور زبان کو پوری دنیا میں متعارف کرواتے ہیں۔
سرائیکی قومی دن ایک یاد دہانی ہے کہ ہمیں اپنی ثقافت اور زبان کی حفاظت کرنی چاہیے اور اسے اگلی نسل تک پہنچانا چاہیے۔ ہم سب کو مل کر اس دن کو منانا چاہیے اور اپنی ثقافت اور پہچان پر فخر کرنا چاہیے۔